Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا وائرس کا خوف: آسٹریلوی ماہرین کا اہم چیز پر پابندی کا مطالبہ

شائع 09 اپريل 2020 12:58pm

کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے بولرز کيلئے مشکل کھڑی ہوگئی، آسٹريلوی ماہرين نے گيند کو تھوک سے چمکانا خطرناک قرار دے ديا۔

ميلبرن کی فيڈريشن يونيورسٹی کے ماہرين کا کہنا ہے کہ جب کرکٹ دوبارہ شروع ہو تو گيند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی ہونی چاہیئے۔

واضح رہے کہ کرکٹ کے کھیل میں جہاں کامیابی کیلئے بولرز کی اپنی صلاحیتیں معنی رکھتی ہیں وہیں گیند کو تھوک لگاکر چمکانے اور گیند کو بنانے میں بھی بڑا عمل دخل ہوتا ہے۔